5 اگست 2015 - 11:23
سقوط موصل کے بارے میں غلط رپورٹ تیار کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی پر دباو

عراق کے شہر موصل کے سقوط کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی پر غلط رپورٹ تیار کرنے کے لئے دباؤ ڈالے جانے کی اطلاعات ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سقوط موصل کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ حاکم الزاملی کے حوالے سے براثا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی بعض سیاسی شخصیات اس کمیٹی پر غلط رپورٹ تیار کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہیں- حاکم الزاملی، جو عراقی پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاع کے کمیشن کے بھی سربراہ ہیں، نے کہا کہ ان کی کمیٹی اپنے فرائض سے روگردانی کرنے اور حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کے لئے ڈالے جانے والے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی- انہوں نے کہا کہ کمیٹی آئندہ چند روز میں حقائق اور ملزموں کے ناموں پر مبنی اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دے گی- ان کا کہنا تھا کہ مالی بدعنوانی اور جیل سے مجرموں کا فرار موصل شہر اور صلاح الدین، دیالہ اور الانبار صوبوں کے بڑے شہروں پر داعش گروہ کے قبضے کے اسباب میں شامل ہے- واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ سے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل پر قبضہ کر رکھا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲